دبئی پرواز کا ہائی جیکر کون نکلا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں مبینہ حملے کی کوشش کرنے والے معاون پائلٹ کی شناخت 29 سالہ ھمام الحمامی کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الحمامی کو ماضی میں مبینہ انتہاپسندانہ خیالات کے باعث ایئرلائن کی پائلٹ ٹریننگ سے ہٹایا گیا تھا، تاہم ان دعوؤں کی مکمل سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق زیرِ حراست معاون پائلٹ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کا مقصد طیارے کو اسرائیل میں گرانا تھا۔

30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں، جس میں 174 مسافر سوار تھے، الحمامی نے مبینہ طور پر کپتان پر چاقو سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اماراتی پرواز کے دوران  کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا،رپورٹ

واقعے کے دوران طیارہ تقریباً 14 ہزار فٹ نیچے آیا، تاہم کپتان نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیابی حاصل کی۔

مسافروں نے معاون پائلٹ کو قابو کر لیا، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

Scroll to Top