ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر تیل کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان نے قبول کر لیا ۔
ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محسن پاک کے بعد سرکاری ملکیتی نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حمید بوارد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کر دیا گیا ہے۔
محسن پاک نژاد اگست 2024 سے ایران کے وزیر تیل کے عہدے پر فائز تھے، ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ نے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
صدر کے دفترکے مطابق پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کافی عرصہ پہلے استعفیٰ پیش کیا تھا جسے صدر نے اب منظور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ریال کو پھر دھچکا، ڈالر کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
پاک نژاد نے استعفے سے قبل سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کے فروخت کردہ تیل کی آمدنی اب بھی ملک کو موصول ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔





