خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزخیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، باجوڑ ،مالاکنڈ،پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، سوات ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، کرم اورکوہاٹ،بنوں،لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔
اس دوران با لائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ،راولپنڈی، جہلم، اٹک،چکوال، گجرات، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش کا بھی امکان ہے۔





