پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک بار پھر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

 نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کی اس فیول ایڈجسٹمنٹ سے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہے، تاہم اس کی وصولی صارفین سے آنے والے ماہ یعنی اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لٹرتک بھی جا سکتی ہے،وزیر پٹرولیم

دوسری جانب غریب اور کم بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کو اس اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے، یعنی ان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Scroll to Top