ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق قطر کا بڑا بیان

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق قطر کا بڑا بیان

قطری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی کا کہنا ہےکہ مذاکرات کا مقصد قابل عمل حل تک پہنچنا ہے، تمام فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مکہ دفاعی معاہدے پر کہا کہ مکہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ واستحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بناتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ تنازع کا واحد حل ثالثی ہے،ترجمان پاک فوج

دوسری جانب ایرانی وزیرداخلہ سکندرمومنی کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر پزشکیان کا پیغام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پہنچایا۔

Scroll to Top