سال 2026 کیلئے کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانسیسی سائنس دان ہنری کاگن اور جاپانی کیمیا دان کینسو سوائی نے جیت لیا۔
دونوں سائنس دانوں کو کیمیائی مالیکیولز کی غیر متناسب یا آئینہ نما ساخت سے متعلق دیرینہ سائنسی مسئلہ حل کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا جسے ادویات کی تیاری کے شعبے میں انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،
نوبیل انعام جیتنے والے 76 سالہ کینسو سوائی کا تعلق جاپان سے ہے جبکہ 95 سالہ ہنری کاگن فرانس سے تعلق رکھتے ہیں۔
دونوں سائسندانوں کی تحقیق 19 ویں صدی کے فرانسیسی کیمیا دان لوئی پاسچر کے کام پر آگے بڑھتی ہے جنہوں نے ایسے کیمیائی مادوں کی دو مختلف شکلوں کی نشاندہی کی تھی جو ایک دوسرے کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق متعدد ایسے مالیکیولز جو زندگی کے لئے ضروری ہیں، اپنی دو آئینہ نما شکلوں میں پائے جاتے ہیں بالکل ایسے جیسے انسانی ہاتھ دائیں اور بائیں شکل میں ہوتے ہیں،تاہم جاندار عموماً ان میں سے صرف ایک شکل استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا-ایران جنگ بندی کرانے پر اٹلی کے سابق وزیراعظم نے پاکستان کو نوبیل انعام کا مستحق قرار دے دیا
کیمسٹری میں اس مظہر کو ’’ہوموکائریلیٹی‘‘ کہا جاتا ہے، جو ایک صدی سے زائد عرصے سے سائنس دانوں کے لیے ایک معمہ بنا ہوا تھا۔





