کرک:تخت نصرتی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے 5 افراد زخمی

قیصر بخاری 
ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں احسان اللہ، فواد احمد، عزیر احمد، انیس اور خورشید نامی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ 

واقعے کے فورا بعد تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور سے نایاب پرندوں کی سندھ اسمگلنگ ناکام، نایاب فالکن گاڑی سے برآمد

فائرنگ کی ابتدائی وجہ اور فریقین کے مابین تنازع کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top