خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیداروں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ملاکنڈ، لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیدار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ نے لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیداروں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نورحسین تھانا بائزئی، علی رحمت پل چوکی کے پوسٹ کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ریاض مالاکنڈ ٹاپ، محمد سراج تھانا خار، عزیز الرحمن کوپر، فضل اکبر پوسٹ کمانڈر تھانا سخاکوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شمس اسلام آلہ ڈھنڈ، شمس العارفین پوسٹ کمانڈر تھانا درگئی مقرر جبکہ اکرم شاہ آگرہ، سید محمد چوکی بٹ خیلہ انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top