عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے۔

Scroll to Top