اوگرا کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ تعین کیا جائے گاجس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روز کے لیے 2 روپے 70 پیسے تک کی کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں محض 3 پیسے کی معمولی کمی یا سابقہ قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔
13 اکتوبر کو سامنے آنے والے اعداد و شمار کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اس کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 396 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
قبل ازیں، 9 سے 12 اکتوبر کے دوران بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ 9 اکتوبر کو پیٹرول کو 66 پیسے سستا کرتے ہوئے اس کی قیمت 398 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی تھی، جبکہ اسی روز ڈیزل 52 پیسے مہنگا ہو کر 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ۔





