پرانی ویڈیوز کو نیا رنگ دینے کی کوشش :اگست 2026 میں پشاور پہنچنے والی بی آر ٹی بسوں کی پرانی ویڈیوز کو پنجاب سے منسوب کرنے کا مکروہ پروپیگنڈا بے نقاب

خیبرکے علاقے باڑہ میں پولیس کے سخت کریک ڈاؤن کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کی اہم ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں زیرحراست افراد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی قیادت نے انہیں اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور جب وہ قانون کے شکنجے میں آئے تو کوئی بھی ان کا پرسانِ حال نہیں ہے۔

 پولیس حراست میں موجود ان کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

پولیس حوالات سے سامنے آنے والے اعترافی بیان میں ملزمان نے بتایا کہ انہیں احتجاج کے نام پر ورغلایا اور دھوکا دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے سخت ترین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ انہیں بھڑکانے والے خود غائب ہو چکے ہیں۔

زیرِ حراست افراد نے علاقے کے عوام اور نوجوانوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی، پرتشدد یا غیر قانونی احتجاج کا حصہ ہرگز نہ بنیں اور اس طرح کی شرپسندی سے مکمل اجتناب کریں تاکہ وہ اس قسم کے عبرت ناک انجام اور سنگین قانونی شکنجے سے محفوظ رہ سکیں۔

Scroll to Top