پاک فوج نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سخت ترین اور کٹھن ترین ملٹری مقابلے “کیمبرین پٹرول 2026” میں شاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
برطانیہ کے شہرویلزمیں 2 سے 13 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر کے 36 ممالک کی 140 بہترین ملٹری ٹیموں نے حصہ لیا۔
رواں سال اس اہم ترین مشق میں پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ کی 8 رکنی ٹیم (ایک افسر اور 7 سپاہیوں) نے کی جس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور سخت کوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
اس شاندار کامیابی کے فوراً بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے فتح یاب ٹیم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول کو دنیا کے مشکل ترین فوجی پٹرولنگ مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں پاک فوج مسلسل 5 سال سے تمغے جیتنے کی شاندار روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پاک فوج 2022 اور 2023 میں بھی سلور میڈل جبکہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔ اس سے قبل 2010 اور 2015 سے 2018 تک بھی پاک فوج کی ٹیمیں مسلسل گولڈ میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔





