آئی ایم ایف کا سعودی عرب پر حملوں سے عالمی معیشت پر اثرات کا انتباہ،مہنگائی کے خدشے کا اظہار

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت خطے اور عالمی اقتصادی نظام میں اہم مقام رکھتی ہے، اس
لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے منفی اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی کوریا کے کیمیائی پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا،بڑے حادثے کا خدشہ

آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں اور صارفین پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی معیشت کی اہمیت کے پیش نظر وہاں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہ سکتے بلکہ عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top