شوکت اللہ
بونیر: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت مختلف پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز اور انچارجز کوتبدیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او بونیر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد تقرر و تبادلوں کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میںافسان خان کو ایس ایچ او پیربابا، بختی سرگن خان کو ایس ایچ او نگرئی، عارف خان کو ایس ایچ او سٹی سواڑی، جمیل خان کو ایس ایچ او گاگرہ، شیر علی خان کو پولیس لائن آفیسر، طاہر خان کو ایس ایچ او ڈگر، فرخان عادل کو ایس ایچ او چنگلئی، اکبر علی خان کو ایس ایچ او ایلم، فضل وہاب کو ایس ایچ او جوڑ، نصیر خان کو ٹریفک انچارج سے تبدیل کر کے پولیس اسٹیشن ڈگر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عبدالحلیم خان کو انچارج ٹریفک کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے،امدادی کارروائیاں جاری
علاوہ ازیں دیگر تعیناتیوں میں مجتبیٰ باچا کو انچارج تورورسک، عزت علی کو انچارج نویکلے اور فاروق خان کو انچارج امنور تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثر بنانے کے لیے مزید تبادلے بھی جلد کیے جائیں گے۔





