خسارے سے بچاؤ یا عوام پر بوجھ؟ بی آر ٹی کرایے میں 10 روپے اضافہ منظور

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سفر جاری، بی آر ٹی کی نئی بسیں پشاور پہنچ گئیں

بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی مزید 27 نئی بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئی  ہیں، منصوبے کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں، جبکہ آج مزید 27 بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔

ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھیں گے۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیوز کو گمراہ کن انداز میں پیش کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوؤں کے برعکس نئی بسیں پشاور سے باہر نہیں لے جائی جا رہی تھیں بلکہ انہیں پشاور لایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں بی آر ٹی بسیں پنجاب بھیجنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب،مسافروں اور انتظامیہ کی تردید،سازش ناکام

ٹرانس پشاور کے مطابق تمام 52 نئی بسوں کی پشاور آمد سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

Scroll to Top