مہمند: ضلع مہمند ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں پیدا ہونے والے چار نومولود بچوں کو طبی ضرورت کے پیشِ نظر مزید علاج اور بہتر نگہداشت کے لیے پشاور ریفر کردیا گیا، جہاں انہیں ریسکیو 1122 مہمند کی ایمبولینس کے ذریعے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 مہمند کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق چاروں نومولود بچوں میں دو بچے اور دو بچیاں شامل ہیں، جبکہ ان کی صحت کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکے ہیں، جے ڈی وینس کا دعویٰ
بچوں کو پشاور منتقل کرنے کے دوران ریسکیو 1122 کا طبی عملہ ان کی ضروری طبی نگرانی کر رہا ہے تاکہ دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 مہمند کے مطابق ادارے کی جانب سے مریضوں اور نومولود بچوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے بہتر طبی سہولیات تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔





