خیبر پختونخوا بھر میں موسم خشک اور خوشگوار رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا بھر میں موسم خشک اور خوشگوار رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا ،سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔

سندھ ، گلگت بلتستان ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top