سوئی ناردرن کا پشاور میں گیس کی بندش سے متعلق بڑا اعلان

پشاور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے پشاور کے متعدد اہم اور گنجان آباد علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور میں زکوڑی فلائی اوور اور جی ٹی روڈ کے مقام پر مین گیس پائپ لائن کی منتقلی اور ضروری مرمتی کام انجام دیا جائے گا۔ اس شفٹنگ اور مرمتی عمل کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گیس کی یہ عارضی بندش منگل 20 اکتوبر کو رات 9 بجے سے شروع ہو کر بدھ 21 اکتوبر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں اضافہ

اس دورانیے میں درج ذیل اہم علاقے اور ملحقہ آبادیوں میں گیس کی سپلائی متاثر رہے گی، پشاور کنٹونمنٹ ایریا،  لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ)،  نوتھیا،  گلبرگ،  چارسدہ روڈ،  پجاگی روڈ شامل ہے۔

سوئی ناردرن انتظامیہ نے مذکورہ تمام علاقوں کے شہریوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کی بندش کے پیشِ نظر کسی بھی قسم کی زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے پیشگی متبادل انتظامات مکمل کر لیں۔

 مزید برآں صارفین کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ بندش کے دورانیے میں گیس کے تمام آلات اور چولہے لازمی بند رکھیں تاکہ صبح گیس کی بحالی کے وقت کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار حادثے یا لیکج سے محفوظ رہا جا سکے۔

Scroll to Top