ملک بھر کی صرافی مارکیٹوں اور عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4,39,036 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3,76,402 روپے پر مستحکم رہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تھی، عوام لاوارث تھے، آفتاب شیرپاؤپختونخوا کی سابقہ حکومت پر برس پڑے
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6,234 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی خریدو فروخت کسی بڑی تبدیلی کے بغیر جاری رہی، جہاں عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4,175 ڈالر پر مستحکم رہا۔





