ہنگو :ٹل کے سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال، سینکڑوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں

 ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں سرکاری سکولوںکی عمارات کی انتہائی مخدوش اور خستہ حالت نے معصوم طلبہ و طالبات کی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹل کی عمارت کے صرف دو کمرے قابلِ استعمال ہیں جبکہ باقی پورا اسکول تباہ یا خطرناک حد تک نقصان دہ حالت میں پہنچ چکا ہے۔

خطرناک اور ٹوٹی پھوٹی عمارت کے باوجود اس اسکول میں اس وقت 410 طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں جبکہ ان کی دیکھ بھال اور درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے والے تدریسی عملے کی کل تعداد 21 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تھی، عوام لاوارث تھے، آفتاب شیرپاؤپختونخوا کی سابقہ حکومت پر برس پڑے

والدین اور علاقائی حلقوں نے اسکول کی اس تباہ حال عمارت اور خستہ حالی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نئے تعمیراتی کام اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top