سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک خطرناک میزائل حملے کے نتیجے میں پاکستانی کمیونٹی پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ اس روح فرسا واقعے میں مجموعی طور پر 17 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں مقیم سعودی اور بین الاقوامی میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس اندوہناک واقعے کی تمام تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔
پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے اس تخریب کاری کے اقدام کے دوران جو لوگ براہِ راست اس زد میں آئے ان میں 5 خواتین بھی شامل ہیں جو خوفناک دھماکوں اور حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد سفارتی حلقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے اور پاکستانی سفارت خانے کی ٹیمیں فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچ کر زخمی ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کی عیادت اور ان کی فوری طبی امداد کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی کابینہ کا حوثیوں کے خلاف بڑا فیصلہ
سفارت خانے کی جانب سے زخمیوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے واقعے نے خلیجی خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو ایک بار پھر انتہائی حساس بنا دیا ہے۔





