سعودی عرب کی کابینہ کا حوثیوں کے خلاف بڑا فیصلہ

سعودی عرب کی کابینہ کا حوثیوں کے خلاف بڑا فیصلہ

سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کو مملکت پر مسلسل حملوں کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

رائٹرز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت  ریاض میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ انتباہ جاری کیا گیا۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق کابینہ نے کہا کہ مملکت پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کے نتائج سامنے آئیں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں: ترک صدرکا مشترکہ دفاعی معاہدے اور سعودی عرب سے متعلق بڑا اعلان

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top