اعجاز آفریدی
پشاور: حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ (HRMD) نے ایک اہم انتظامی اقدام کے تحت سول سیکرٹریٹ کے 12 افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو فوری طور پر گورنر ہاؤس منتقل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سیکرٹری ایچ آر ایم کی منظوری اور سیکشن آفیسر (S-IV) حارث نصیر کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر `SOS.IV(HRMD)1-14(Gen)2026کے مطابق یہ تمام تبادلے اور تعیناتیاں وسیع تر عوامی مفاد میں کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
گورنر ہاؤس منتقل کیے جانے والے اہلکاروں کی تفصیل: محمد طیب (پرائیویٹ سیکرٹری، BS-17) سابقہ دفتر وزیر برائے معدنیات و ترقی، فہد احمد (پرائیویٹ سیکرٹری، BS-17) سابقہ محکمہ معدنیات و ترقی، ارشد علی (پرسنل اسسٹنٹ، BS-16) سابقہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (C&W)، نجیب اللہ (پرسنل اسسٹنٹ، BS-16) سابقہ محکمہ ایڈمنسٹریشن، محمد سہیل (پرسنل اسسٹنٹ، BS-16) سابقہ محکمہ صحت شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معدنی وسائل کے معاملے پر مفروضوں کی سیاست نہیں چلے گی، فضل الرحمان ثبوت لائیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
جبکہ ابرار احمد (پرسنل اسسٹنٹ، BS-16) سابقہ محکمہ صحت، عبدالوہاب (اسسٹنٹ، BS-16) سابقہ دفتر مشیر برائے وزیراعلیٰ زراعت، حضرت عثمان (سٹینوگرافر، BS-14) سابقہ محکمہ لائیو سٹاک، محمد طارق (سٹینوگرافر، BS-14) سابقہ محکمہ صحت، جمال احمد (سینیئر کلرک، BS-14) سابقہ دفتر وزیر برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، شمشاد خان (سینیئر کلرک، BS-14) سابقہ دفتر مشیر برائے وزیراعلیٰ کھیل و یوتھ افیئرز، طیب جہانگیر (جونیئر کلرک، BS-11) سابقہ دفتر سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیراعلیٰ ٹیوٹا (TEVTA)شامل ہے
اعلامیے کی کاپیاں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا، گورنر ہاؤس کے متعلقہ حکام اور تمام متعلقہ المحکموں کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر راج اور ایمرجنسی کے تناظر میں بڑا قدم، محکمہ ہاؤسنگ سے بوگس ملازمین فارغ
دوسری جانب حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان مجاہد کا تبادلہ کر کے انہیں نیا ڈائریکٹر یوتھ افیئرز مقرر کر دیا ہے۔
محکمہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ (HRMD) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن نمبر `SO(S-I)/HRM&AD/6-274/2026(V) کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈاکٹر نعمان مجاہد (پی ایم ایس بی ایس-18) کا تبادلہ سول سرونٹس ایکٹ (CSA) 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس اہم تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کی نقل تمام متعلقہ حکام، بشمول پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ اور اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔





