حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ترقی پانے والے افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری اور تبادلے فوری طور پر عوامی مفاد میں نافذ العمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 17) محمد نعمان کو ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) نوشہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز صوابی تنویر شہزاد کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) ٹی سی ٹی سی سوات تعینات کیا گیا ہےجو مدین میں فرائض سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے تمام صوبائی محکموں اور انتظامی افسران کےلیے نئےسخت ایس او پیز جاری
اس کے علاوہ ہیڈ کوارٹر پشاور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز صدام حسین کو بھی ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز (بی ایس 18) ہیڈ کوارٹر پشاور میں خالی اسامیاں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔





