وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں صرف اگلے ایک روز یعنی 21 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





