ملک بھر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں اور طلب میں شہریوں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور مہنگی بجلی سے پریشان شہری اب گھروں اور کاروباری مراکز میں سولر سسٹم کی تنصیب کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے بعد مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے تازہ نرخ سامنے آ گئے ہیں۔
اکتوبر 2026 میں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات کے مطابق مختلف کمپنیوں کے سولر پینلز کی قیمتیں ان کی پاور، برانڈ اور اسٹاک کے لحاظ سے مختلف ہیں۔
اس وقت مارکیٹ میں 545 واٹ سے 590 واٹ تک کے پینلز دستیاب ہیں۔ نرخوں کے مطابق لانگی کے 545 واٹ پرانے اسٹاک کی قیمت 21 ہزار 255 روپے جبکہ لانگی X7 کے 585 واٹ پینل کی قیمت 25 ہزار 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دیگر معروف برانڈز میں جے اے سولر کے 585 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 545 روپے اور ٹرینا کے 590 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 600 روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جِنکو ٹائیگر نیو کا 580 واٹ پینل مارکیٹ میں 24 ہزار 505 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سولر پینلز کی خریداری سے قبل مختلف ڈیلرز سے ریٹس کا موازنہ کریں اور پینل کے گریڈ، وارنٹی اور اصل پاور کی لازمی تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں مارکیٹ کے عمومی تخمینے پر مبنی ہیں اور مختلف شہروں یا دکانوں پر دستیاب اسٹاک کے حساب سے ان میں معمولی فرق ممکن ہے۔





