صرف درد کی دوا یا گھریلو معجزہ؟ اسپرین گولی کے حیران کن فائدے!،عوام حیران

سر درد، بخار اور جسمانی درد کی عام دوااسپرین کے بارے میں اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ صرف طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن گھریلو ٹوٹکوں کی دنیا میں اس گولی کے چند ایسے حیران کن استعمالات بھی سامنے آئے ہیں جو بالوں کے مسائل سے لے کر کپڑوں پر لگے ضدی داغوں تک کو چیلنج کرتے ہیں۔

طبی ماہرین اور گھریلو ٹوٹکوں کے ماہرین کے مطابق اسپرین کی گولیاں صرف درد کش ہی نہیں بلکہ گھر کے دیگر کاموں میں بھی آزمائی جاتی ہیں:

بالوں کو نرم کرنے اور خشکی (Dandruff) سے نجات کے لیے اسپرین کا محلول یا شیمپو میں اس کی دو گولیاں پیس کر ملانے کی تجویز دی جاتی ہے تاہم ماہرینِ جلد کا کہنا ہے کہ حساس جلد والے افراد کو ایسا کوئی بھی تجربہ کرنے سے پہلے محتاط رہنا چاہیے۔

کپڑوں پر پسینے کی وجہ سے بننے والے ضدی نشانات کو زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں اسپرین ملا کر متاثرہ حصے پر لگانے کا طریقہ بھی اپنایا جاتا ہے لیکن اسے پہلے کپڑے کے کسی چھوٹے حصے پر پرکھنا بہتر مانا جاتا ہے۔

باتھ روم کی ٹائلز اور دیواروں پر صابن کے جمے ہوئے سفید داغ صاف کرنے کے لیے ڈیٹرجنٹ میں اسپرین کی گولیاں ملا کر اسپرے کرنے کا طریقہ بھی زِیرِ بحث آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیدائش کے فوراً بعد نومولود کا شاہانہ انداز میں آرام، ویڈیو وائرل

جلد کی سوزش کے لیے لیموں اور اسپرین کا آمیزہ بنانے جیسے ٹوٹکے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ خصوصاً لیموں کا رس لگا کر دھوپ میں جانے سے الرجی اور شدید جلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا واضح کہنا ہے کہ اسپرین بنیادی طور پر ایک کیمیائی دوا ہے، لہٰذا اسے عام صفائی یا بیوٹی پروڈکٹس کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے سے قبل اس کے منفی اثرات کو لازماً ذہن میں رکھنا چاہیے۔

Scroll to Top