پاکستانی نژاد معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن نے برطانیہ میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ملک کا باوقار ترین اعزازپرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ڈاکٹر آصف حسن کو یہ اعلیٰ ترین قومی اعزاز برطانیہ میں بچوں کے دل کے علاج اور سرجری کے شعبے میں ان کی 35 سالہ بے مثال اور تاریخی طبی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران ڈاکٹر آصف حسن نے 4 ہزار سے زائد بچوں کے دل کے کامیاب آپریشنز کیے جبکہ 400 کے قریب انتہائی پیچیدہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر کے ہزاروں معصوم بچوں کو نئی زندگی بخشی ہے۔
لندن میں منعقدہ ایوارڈ کی پروقار تقریب اس وقت انتہائی جذباتی مناظر کی عکاس بن گئی جب ڈاکٹر آصف کے ہاتھوں صحت یاب ہونے والے مریض اور بچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا سمیع الحق کے بھائی پروفیسر محمود الحق حقانی انتقال کر گئے
اپنے محسن ڈاکٹر کو دیکھ کر صحت یاب بچوں اور ان کے والدین کی آنکھیں نم ہو گئیں اور ہال تالیوں کی گونج سے گونج اٹھا۔ ڈاکٹر آصف حسن کی اس عالمی کامیابی کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔





