اگلے تین روز کیلئےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 71 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

Scroll to Top