محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا میں کھلبلی: صبح 9 بجے حاضری کے احکامات جاری

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے افسران اور اہلکاروں کو صبح 9 بجے اسمارٹ اٹینڈنس ایپ کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق محکمے کے افسران اور اہلکار سرکاری اوقات کار کی پابندی نہیں کر رہے جس پر مجاز اتھارٹی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وقت کی پابندی نہ ہونے کے باعث سرکاری امور کی انجام دہی میں تاخیر ہوتی ہے جبکہ فوری نوعیت کے اہم معاملات اور فائلیں بھی زیر التوار رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق حکومت کا 10 سالہ جمود ختم! گورنر راج کی متحرک انتظامیہ نے سیاحت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے

سرکلر کے ذریعے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ صبح 9 بجے سمارٹ اٹینڈنس ایپ کے ذریعے اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں۔

Scroll to Top