ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو دنیا بھر کے اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔
تقریباً 2 ہزار امریکی ڈالر کی بھاری قیمت اور محدود دستیابی کے باعث جہاں خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں اس بار ایپل کے اسٹورز کے باہر ماضی جیسا روایتی جوش و خروش اور طویل قطاریں نظر نہیں آئیں۔
سنگاپور، شنگھائی، لندن اور سان فرانسسکو سمیت عالمی مارکیٹوں میں فون کی طلب تو دیکھی گئی لیکن کمپنی کی جانب سے سخت شرائط کے باعث خریداروں کی تعداد نسبتاً کم رہی۔ چین، فرانس، ہانگ کانگ، بھارت اور جاپان میں یہ فون صرف ان صارفین کو دیا گیا جنہوں نے پہلے سے آن لائن آرڈر کر رکھا تھا۔ علاوہ ازیں، فی صارف صرف دو فونز خریدنے کی اجازت دی گئی۔
یہ لانچنگ ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) جان ٹرنس کے لیے بھی ایک بڑا امتحان سمجھی جا رہی ہے جنہوں نے ستمبر میں عہدہ سنبھالتے ہی اس ڈیوائس کی رونمائی کی تھی۔ جان ٹرنس نے ٹیکساس کے شہر آسٹن میں خود اسٹور کے دروازے کھول کر خریداروں کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری
سام سنگ اور ہواوے جیسی کمپنیاں پہلے ہی فولڈ ایبل فونز کی مارکیٹ پر قابض ہیں ایسے میں اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا ’آئی فون ڈیو‘ اس سمارٹ فون کی دنیا میں نیا انقلاب لا سکے گا یا نہیں۔





