پی ٹی آئی دور حکومت میں اسلام آباد میں آتشزدگی کے بڑے واقعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ٹی آئی کاخیبرپختونخوا میں تنظیمی امور چلانے سے متعلق اہم فیصلہ

خیبر پختونخوا کی موجودہ کشیدہ اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبائی تنظیم کا نظام چلانے کے لیے متبادل انتظام نافذ کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری کردہ ہنگامی نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان کی عدم موجودگی میں سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری خیبرپختونخواکی صوبائی کابینہ کے تمام اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگر نورالحق قادری بھی دستیاب نہ ہوں تو علی اصغر خان کو اجلاس بلانے، صدارت کرنے اور صوبائی تنظیم کے تمام شعبوں کے مابین رابطہ کاری کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کا پہلا فولڈ ایبل ’آئی فون ڈیو‘ مارکیٹ میں دستیاب

پارٹی ذرائع کے مطابق اس تمام تر متبادل انتظام کے باوجود کے پی کی صوبائی کابینہ اور تنظیمی ڈھانچے میں فی الحال کوئی رسمی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top