منگوچر میں مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

منگوچر میں مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے منگوچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 مزدوروں کو قتل کر دیا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق صادق آباد پنجاب سے ہے،جن کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کررہے تھے، جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی نوشکی میں پولیس پر حملے کی شدید مذمت

ترجمان حکومت بلوچستان کہنا ہے کہ  منگوچر میں4مزدوروں کے قتل  کی شدید مذمت کرتے ہیں، بے گناہ مزدوروں کا قتل انسانیت سوز فعل ہے، بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top