طالبان کی تابعداری کا گھناؤنا انکشاف: پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی سیاست دفن کر دی!

خیبرپختونخوا کی سیاست کے ایوانوں میں ایک بہت بڑا سیاسی بھونچال آ گیا ہے اور ماضی میں پی ٹی آئی کی صفِ اول کی قیادت میں شامل رہنے والے اہم رہنما کے ہوشربا انکشافات نے فتنہ پرور عناصر کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

نوشہرہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہم ترین ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے جو حقائق رکھے گئے انہوں نے پی ٹی آئی کے دہائیوں پر محیط سیاہ کارناموں کی ایسی قلعی کھولی ہے جسے دیکھ کر ہر ذی ہوش انسان دنگ رہ جائے۔

اس ملاقات کے دوران جہاں ایک طرف صوبے کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبائی انتظامیہ کے مابین مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق ہوا وہیں پرویز خٹک کے انکشافات نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد ملک میں قانون کی بالادستی نہیں بلکہ کچھ اور ہی ناپاک عزائم کی تکمیل تھا۔

میڈیا سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست اور ان کے خفیہ عزائم کی ایسی دھجیاں اڑائیں کہ مخالفین کے پاس بولنے کے لیے کوئی لفظ نہیں بچا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اصل مقصد ملکی آئین و قانون کی پاسداری کرنا نہیں بلکہ پسِ پردہ طالبان اور افغان حکومت کی کھلم کھلا تابعداری اور ان کی حمایت کرنا تھا۔

صوبے کے وسائل کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والا یہ ٹولہ ملک دشمن قوتوں اور طالبان کے مفادات کو بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار تھا اور آج یہی وجہ ہے کہ ان کا یہ مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

پرویز خٹک نے صوبے میں لگنے والے گورنر راج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سیاسی طور پر گورنر راج کا فیصلہ کوئی خوش آئند قدم نہیں ہوتا اور ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے دل پر پتھر رکھنا پڑتا ہےلیکن حالات اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ ریاست کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

انہوں نے طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں کوئی ایک بھی عقل مند سوچنے سمجھنے والا یا دور اندیش انسان موجود نہیں تھا، اگر ان میں ذرا سا بھی سیاسی شعور ہوتا تو وہ صوبے کو اس بھیانک تباہی اور گورنر راج کے اندھیروں تک کبھی نہ ل جاتے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پرویز خٹک کی طویل سیاسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب پرویز خٹک وزیر اعلیٰ تھے تو وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر جانتے تھے اور صوبے کی ترقی ان کی ترجیح تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرپٹ ٹولے سے عوام کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، انجینئرامیر مقام کا دو ٹوک اعلان!

انہوں نے واضح کیا کہ اب مزید انتشار کا وقت نہیں ہے بلکہ وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آ کر کے پی کے کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے ہیں۔

پشاور میں ایپکس کمیٹی کے تاریخی اجلاس اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے جبکہ عوام اب اس انتشاری ٹولے کے فریب میں مزید نہیں آئیں گے۔

Scroll to Top