وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اور متعلقہ وزرا کو ساڑھے34ارب روپےکی ریکوری پذیرائی شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانےکو34.5ارب روپے کافائدہ پہنچانےپرقوم آپ کی مشکورہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آرکی کارکردگی پراجلاس ہوا، چیئرمین ایف بی آر نےاصلاحات،ٹیکس افسران کی کارکردگی پربریفنگ دی، وزیراعظم نےمستقل نظام کی تشکیل کیلئےلائحہ عمل طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کو قومی خزانےکو34.5ارب روپے کافائدہ پہنچانےپر مشکورہے، فیصلے کےبعد24گھنٹوں کےاندرریکوری قابل ستائش اقدام ہے، محنت ولگن سچی ہوتوکامیابی ضرورملتی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی ریکوریوں کیلئےمربو ط قانونی ڈھانچے اوراصلاحات،ٹیکس قوانین پرعملدرآمدکیلئےلائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور کہا کہ دہائیوں کی خرابیوں کوہمیں مل کرٹھیک کرناہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس اسلام آباد پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ خوردبردمیں ملو ث افسران کیخلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائی جائے، اچھی کارکردگی کےحامل افسران واہلکاروں کی ستائش کی جائے، عوام کی ایک،ایک پائی کی حفاظت کریں گے۔