مرمتی کام کے باعث پشاور سمیت مختلف اضلاع میں 27 اکتوبر کو بجلی بند رہے گی

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور،صوابی ،نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کےمختلف علاقوں میں ضروری اور ناگزیر مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مختلف فیڈرز سے منسلک علاقوں میں 27 اکتوبر بروز منگل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھی جائے گی۔

 اس بندش سے پشاور کے متعدد اہم علاقے متاثر ہوں گے جن میں حیات آباد، گل آباد، ریڈیو پاکستان، زریاب، فقیر آباد، سٹی ٹاؤن، پھاڑی پورہ، چوک یادگار، ڈبگری، کریم پورہ، شعبہ، کوہاٹی گیٹ، پیپل منڈی، کاکشال، اباسین، ہرمز گل روڈ، اچینی، دانش آباد، انجینئرنگ کالج، کینال ٹاؤن، تاج آباد، غریب آباد، رنگ روڈ، ایگریکلچر یونیورسٹی اور جی ٹی روڈ شامل ہیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پبی کے علاقوں خضر ریزی خان، شیرگڑھی، پبی سٹی، پبی پیپل، صالح خانہ، امان کوٹ اور نیو چلو زئی میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

اسی طرح نوشہرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ، رسالپور، چینی روڈ، انڈسٹریل ایریا، انڈسٹریل بازار اور دیگر متعلقہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی معطل رہے گی۔ 

ڈی آئی خان میں ڈی آئی خان کینٹ 1 اور 2، ریڈیالوجی، مفتی محمود اسپتال، انڈسٹریل اسٹیٹ اور جیل کے علاقوں کے فیڈرز پر بھی فراہمی معطل کی جائے گی۔

صوابی کے چار باغ، ٹوپی، گدون، شیوہ، صوابی سٹی، ناسبر، ہدوفیل، لوئر اور چنگلائی کے فیڈرز بھی مرمتی کام کے باعث متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی:ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کی مفاہمت اور اتحاد کی حمایت کر دی

 پیسکو انتظامیہ نے تمام متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں بجلی کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی ضروری انتظامات مکمل کر لیں۔

Scroll to Top