اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان پر بھی حملے، 5 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان پر بھی حملے، 5 افراد شہید

اسرائیل خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تل گیا، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بعد لبنان کو بھی نشانہ بنا لیا، لبنان کے تاریخی شہر طائر میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 5 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے پانچ افراد کی شہادت کی تصدیق کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، 11 زخمی ہوئے ہیں۔

حوثیوں نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی کارروائیاں شروع کردیں، حوثیوں نے اسرائیلی فوج کے 3 راکٹ حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا، جواب میں

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید حملوں کا حکم دے دیا۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہیں، اسرائیل فورسز کی وحشیانہ بمباری میں مزید59افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، 4روز سے جاری بمباری میں بچوں سمیت 710 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول کی نظربندی کیخلاف مظاہرے، سیکڑوں افراد گرفتار

اسرائیلی فوج نے رفح میں زمینی آپریشن ، شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی تیز کردی ہے، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو فوری طور پر گھر چھوڑنے کا حکم دے دیا، اسرائیلی قابض فورس نے غزہ کے واحد خصوصی کینسر ہسپتال اور سکول کو بھی تباہ کردیا۔

Scroll to Top