باب خیبر پر پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹرافی کی رونمائی، پشاور نمائشی میچ کی تیاری

ضلع خیبر جمرود میں تاریخی باب خیبر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ یہ ایک شاندار تقریب تھی جس میں کرکٹ کی دنیا کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا، لیکن اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ایک خصوصی نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

پشاور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں 8 اپریل کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، جو مقامی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا۔ نمائشی میچ کے لیے انتظامات بڑے پیمانے پر جاری ہیں تاکہ یہ ایونٹ کرکٹ کے شائقین کے لیے یادگار ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کا آغاز، 8 اپریل کو نمائشی میچ

پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے نہ صرف خیبرپختونخوا میں کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی ملے گا۔ یہ اقدام کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید بڑھاوا دے گا۔

Scroll to Top