سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شوکت یوسفزئی نے کہاہےکہ ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہے ،کچھ کمزوریاں بھی ہے اس دفعہ کوشش کرینگے کہ جو غلطیاں ماضی میں ہوئی ہےدوبارہ نہ دہرائی جائیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسوقت گرینڈ الائنس پر کام شروع اگر کوئی حل نہیں نکلتا تو پھرپارٹی (پی ٹی آئی)تحریک چلائے گی ،لیکن یہ کام بھی مشاورت کیساتھ ہوگااور تحریک پرامن ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہے ،کچھ کمزوریاں بھی ہے ۔اس دفعہ یہ کوشش کرینگے کہ یہ جو غلطیاں ماضی میں ہوئی ہے کہ دوبارہ نہ دہرائی جائیں کیونکہ زیادہ لیڈر جیل میں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ یا صوبائی وزیر سب اپنے کام کررہے ہیں یہ صرف وفاقی حکومت پروپیگنڈ ے کررہےہیں کیونکہ وفاق کا کے پی اور بلوچستان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کو کرکٹ سے فرصت نہیں ،محسن نقوی کو صوبوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں، طلال چوہدری صرف الزامات لگاتے ہیں ۔
وفاقی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ باقی دنیا میں پیٹرول سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا فروخت ہورہاہے ۔چینی مہنگی ،اس کے علاوہ پنجاب مین 187 ٹیکسٹائلز ملز بند ہوگئے ،قرضہ لینے سے معیشت کبھی درست نہیں ہوتی۔