موٹروے کی تازہ صورتحال، کون سے سیکشنز بند ہیں اور کون سا کھول دیا گیا؟ جانیں

پشاور: حدِ نگاہ بہتر ہونے پر پشاور سے اسلام آباد موٹروے (ایم ون) کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے، تاہم شدید دھند کے باعث ملک کے دیگر کئی اہم موٹروے سیکشنز تاحال بند ہیں۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق موسم میں بہتری اور حدِ نگاہ واضح ہونے کے بعد ایم ون پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے، جس سے پشاور اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی سہولت میسر آ گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، جس کے پیش نظر حادثات سے بچاؤ کے لیے متعدد موٹرویز کو بند رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرو بس سروس آج کہاں کہاں میسر ہوگی:مسافروں کے لئے اہم ہدایات جاری!

موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے، جبکہ موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم الیون لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث بند ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل موٹروے ہیلپ لائن سے تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔

Scroll to Top