صدر مملکت آصف علی زرداری کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی والدہ کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ہم جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ یہ وقت غم کا ہے، اور ہماری دعائیں جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو اس دکھ کی گھڑی میں حوصلہ دے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان،وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کا آرمی چیف عاصم منیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

آصف علی زرداری نے سوگوار خاندان کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔

Scroll to Top