عدالت نے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی ، عدالت نےکیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کردی ۔
علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کے بنا پر عدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔