بلاول کے دعوے جھوٹ کا پلندہ،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں:الیکشن کمیشن نے مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا !

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی معاملات سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جوابی مؤقف دیتے ہوئے اہم قانونی حقائق سامنے رکھ دیے ہیں، جس کے بعد بلاول بھٹو کے دعوؤں پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیا اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی اپنا مؤقف پیش کیا تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع نے ان کے بیان کو انتخابی معاملات کے بنیادی حقائق سے ہٹ کر قرار دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کا حق صرف ان سیاسی جماعتوں کو حاصل ہوتا ہے جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیں اور مقررہ وقت کے اندر امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسی کوئی فہرست جمع نہیں کرائی گئی تھی۔

ذرائع نے مزید واضح کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 208 اور 209 کے تحت ہر سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات شفاف انداز میں کرانے کی پابند ہے تاہم تحریک انصاف مقررہ قانونی تقاضوں اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری کے اس مؤقف کے بعد ایک اہم سوال بھی اٹھتا ہے کہ دوسروں کو جمہوریت اور انتخابی حقوق کا درس دینے والی پیپلز پارٹی اپنی تقریباً 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر کب کھل کر جواب دے گی؟ سندھ میں تعلیم، صحت، صاف پانی، نکاسی آب اور شہری سہولیات کے حوالے سے عوامی شکایات آج بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں 70فیصد حکومت پر قبضہ اور عوام کو دکھانے کیلئے کارکردگی صفر ، طلال چوہدری نے بلاول کا سب کچھا چٹھا کھول دیا!

سیاسی مبصرین کے نزدیک جمہوریت صرف انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا نام نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکمرانوں کا اپنی کارکردگی پر جواب دہ ہونا بھی اسی نظام کا لازمی حصہ ہے۔

Scroll to Top