پی سی بی کا بڑا اعلان : راولپنڈی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے آج اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت ہوگا!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز (جمعرات، 19 نومبر) اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے بغیر کسی ٹکٹ کے کھلے رہیں گے، جس کے تحت کرکٹ کے مداح مفت میں براہِ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم کی جانب راغب کرنا اور گراؤنڈ میں کھیل کی رونقیں بڑھانا ہے۔

تیسرے روز کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا ٹکٹ خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کے دعوے جھوٹ کا پلندہ،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں:الیکشن کمیشن نے مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا !

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے کرکٹ شائقین کو دعوت دی ہے کہ وہ جمعرات کو بروقت راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچیں اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے سے لطف اٹھائیں۔

Scroll to Top