خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدانوں میں نئی ہلچل، ساوتھ ایشین گیمز 2027 کی تیاریاں، کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر بڑا فیصلہ!

خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے اور صوبے کا پرامن و مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔

پشاور میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2027ء کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی اور عالمی معیار کی سہولیات بروقت فراہم کرنے کا دو ٹوک حکم جاری کر دیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کھلاڑیوں کی سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ساوتھ ایشین گیمز کے مقابلوں کی میزبانی خیبرپختونخوا کے لیے اہم موقع ہے جس سے صوبے کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوگا اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں مشیر کھیل ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، سیکرٹری کھیل محمد آصف، ڈی جی کھیل واصل خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ گورنر کو مقابلوں کے انعقاد کے لیے تیاریوں، انتظامی امور اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تقریباً 13 سالہ دور اقتدار کے بعد کھیلوں کے شعبے میں مؤثر اور نمایاں پیش رفت کی ضرورت ایک اہم سوال بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ : گورنر خیبرپختونخوا کا صوبائی انسپکشن ٹیم کو مکمل ڈیجیٹل اور بااختیار بنانے کا حکم !

طویل حکمرانی کے باوجود صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں، جدید سہولیات اور بین الاقوامی سطح کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے کارکردگی پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

اب موجودہ حکومت کے سامنے چیلنج ہے کہ محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے کھیلوں کے شعبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے۔

Scroll to Top