وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہاں عوام چاہتے ہیں وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں اگر کراچی کے عوام چاہتے ہیں تو الگ صوبہ ضرور بننا چاہیےجبکہ لاہور میں بیٹھ کر بہاولپور صوبے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے سے پنجاب کے تشخص کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ریفرنڈم آئینی ہے یا غیر آئینی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سمجھدار شخص ہیں اور انہیں وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں آپ نے حکومت کا ساتھ دیا یا نہیں، اور اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے درست کرنے سے آپ کو کون روک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی و عسکری ہم آہنگی کو ملکی تاریخ میں منفرد قرار دے دیا
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وہ پنجاب حکومت کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وفاق میں وزیر اعظم کو سپورٹ کرتے ہیں۔





