عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 5 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس میں اہم تبادلے اور تقرریاں
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 727 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر سستا ہوا تھا، جس کے بعد فی اونس قیمت 3 ہزار 764 ڈالر ہوگئی تھی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔





