انڈہ کھاتے وقت کن غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

انڈہ پروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزا سے بھرپور غذا ہے، جو جسمانی نشوونما اور توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم بعض غذاؤں کے ساتھ اس کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک انڈے میں تقریباً 7 گرام پروٹین اور 5 گرام چکنائی پائی جاتی ہے، جبکہ اس میں وٹامن اے، فولک ایسڈ، کیروٹینائیڈز، وٹامن بی 5، وٹامن بی 12 اور فاسفورس سمیت دیگر اہم غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے میں وٹامن ڈی، وٹامن ای اور زنک بھی محدود مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین عموماً ناشتے میں انڈے کے استعمال کو مفید قرار دیتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ بعض غذاؤں کے استعمال سے متعلق احتیاطی تدابیر بھی بیان کی جاتی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق انڈے کے ساتھ چینی کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ دونوں کے بیک وقت استعمال سے جسم میں بعض کیمیائی تبدیلیاں پیدا ہونے اور خون کی شریانوں میں لوتھڑے بننے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

اسی طرح انڈے کے ساتھ سویا ملک پینے سے بھی گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیونکہ اس سے انڈے میں موجود پروٹین کے ہضم اور جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

بعض افراد انڈے کے ساتھ چائے پینا پسند کرتے ہیں، تاہم کھانے کے فوراً بعد عام یا سبز چائے پینے سے قبض کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس لیے انڈہ کھانے کے کم از کم 35 منٹ بعد چائے پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبلبے کے کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت

اسی طرح انڈے اور مچھلی کو ایک ساتھ کھانے سے بھی منع کیا جاتا ہے، کیونکہ اس سے الرجی اور انفیکشن کا خطرہ پیدا ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ انڈے کے ساتھ پنیر کے استعمال سے بھی بعض افراد میں الرجی کی شکایت سامنے آسکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے انڈے کے ساتھ کیلا کھانے اور سینڈوچ میں انڈے کے استعمال سے بھی گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Scroll to Top