موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک بند ہے، جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم الیون پر واہنڈو انٹرچینج سے سمبڑیال تک اور لاہور ایسٹرن بائی پاس سے کالا شاہ کاکو تک ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور پر عبدالحکیم سے فیصل آباد تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹرویز کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔





