کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 34 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top